نیویارک میں دل کی بیماریوں کے بارے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے منعقد کیا گیاسرخ لباس کا فیشن شو ۔
فیشن شو کی خاص بات تمام ماڈلز کا سرخ لباس پہن کر ریمپ پر واک کرنا تھا۔کرسٹی برنکلے اور گلوکارہ گلوریا ایسٹیفین سمیت اٹھارہ ماڈلز نے امریکا کے مشہور فیشن ڈیزائینرز کے تیارکردہ سرخ ملبوسات پہن کر ریمپ کو رونق بخشی۔
دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب گلوریا ایسٹیفین اور اداکارہ روز میک گوون کیٹ واک کے دوران لڑ کھڑا گئیں تاہم انھوں نے فورا ہی خود کو سنبھال لیا۔دل کے عارضے سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے یہ سالانہ شو گزشتہ آٹھ سال سے منعقد کیا جا رہا ہے۔