شام میں جہوریت کے حامیوں نے سات فوجیوں کو ہلاک کردیا، جبکہ حکومت کے حامیوں نے حزب اختلاف سے ملنے والے امریکی سفیر پر پتھرا اور انڈے پھینکے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق میں امریکی سفیر رابرٹ فورڈ حزب اختلاف کے رہنما حسن عبدال آکم سے ملنے جیسے ہی عمارت پہنچے تو شام کے صدر بشار الاسد کے حامیوں نے سفیر کی گاڑی پر پتھرا کیا، گندے انڈے، ٹماڑ پھینکے۔ اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔ شام میں رواں سال میں امریکی سفیر پر دوسری بار حملہ ہواہے۔ اس سے پہلے مارچ میں حملہ ہوا تھا۔ شامی حکام کے مطابق راستان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے گھات لگاکر سات فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔