دوبئی: صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کا تقریب سے خطاب

Mohammad Yaqoob Khan

Mohammad Yaqoob Khan

دوبئی: (طاہر منیر طاہر)آزاد کشمیر  کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں مئسلہ کشمیر وبا نہیں ہے بلکہ مئسلہ کشمیر کے حل کیلئے پوری قوت کے ساتھ عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں آزاد کشمیر میں پی پی کے دور میں جتنا فلاحی اور ترقیاتی کام ہوا اتنا پہلے کھبی نہیں ہوا۔ کشمیر کی وادی میں عوامی فلاح و بہبود کے معتدد پراجیکٹس چل رہے ہیں جو پی پی کے دور میں ہی مکمل ہوں گے اور جو لوگ منہگائی ، لوڈشیڈنگ اور غربت کی باتیں کررہے ہیں وہ دیکھ لیں گے کے آئندہ پی پی ہی کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا صدر آزاد کشمیر کی متحدہ عرب امارات آمد پر منعقدہ تقریب میں کوارڈنیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر حافظ محمد صفیحہ، جاوید یعقب، چوہدری ظفر، میاں منیر ہانس، چوہدری شکیل، سید سجاد، پرنس اقبال، راؤ محمد طاہر کے علاوہ معتدد شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ گلف میں میں مقیم کشمیریوں کیلئے آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجس میں خصوصی نشستیں مختص کی جائیں۔ صدر آزاد کشمیر نے یہ مطالبہ فوری طور پر منظور کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم کشمیری طلابہ و طالبات کیلئے آزادکشمیر کے میڈیکل کالجوں میں خصوصی نشسیں مختص کرنے کا اعلان کیا۔

ceremony

ceremony

صدر آزاد کشمیر دوران خطاب مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے آزاد کشمیر میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا جائے۔ گا تاکہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں۔ سیاسی حالات کا ذکر کرتے ہوئے سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں اور پیپلزپارٹی کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری پوری دلچسپی کے ساتھ آزاد کشمیر کے ترقیاتی کاموں کو مکمل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی طرف سے میں مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہو رہی ہے جو مثال ہے انشاء اللہ پی پی کے دور میں ہی آزاد کشمیر میں تمام ترقیاتی کام تکمیل کو پہنچیں گے۔