پاکستان ویمنز کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دورہ آئرلینڈ کا فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کو واحد ون ڈے میچ میں بیالیس رنز سے ہرایا۔ ڈبلن میں کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اسی رنز اسکور کیے۔ بسمہ معروف سرسٹھ اور نین عابدی چون رنز بناکر نمایاں رہیں۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم ناکام رہی اور پوری ٹیم ایک سو اڑتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رومانہ احمد بیالیس رنز بناسکیں۔ پاکستان کیجانب سے ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ بدھ کو میزبان آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔