برج ٹاؤن : (جیو ڈیسک) ویسٹ انڈیز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو چودہ رنز سے ہراکر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابرکرنے میں کامیاب ہوگیا۔ برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈین ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں ایک سوساٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ڈوین اسمتھ نے تریسٹھ ،جانسن چارلس نے سینتیس اور ڈوین براوو نے تئیس رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے بریٹ لی نے تین ،کلنٹ مکائے اورشین واٹسن نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم جوابی اننگز میں بیسویں اوورکے اختتا م تک نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچھیالیس رنز بناسکی۔ڈیوڈ وارنر نے اٹھاون اورکپتان جارج بیلی نے چوبیس رنز اسکورکئے۔ ویسٹ انڈیز کے فیڈل ایڈورڈز اور مارلن سموئلز نے تین تین وکٹیں لیں۔