دونوں جماعتوں کی کرپٹ لیڈرشپ کی وجہ سے ملک میں معیشت کو ریورس گیر لگ چکا ہے : ایم اے تبسم
Posted on October 20, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور(ابتسام تبسم) تحریک انصاف اپنے موقف اوراصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ایک عادلانہ معاشرے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔تحریک انصاف برسراقتدار آکر عوام کی تمام محرومیاں ختم دے گی ۔ ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم اے تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کی کرپٹ لیڈرشپ کی وجہ سے ملک میں معیشت کو ریورس گیرلگ چکا ہے ۔ تحریک انصاف اقتدارمیں آکر یہ سب گند صاف کرے گی ۔ وفاقی اور صوبائی حکمرانوں نے عوام کے بنیادی حقوق غصب کر رکھے ہیں ۔
موجودہ وفاقی حکومت اور اتحادیوں کا گٹھ جوڑ جو صرف اور صرف اقتدار کے لیے ہے عوام اسے قبول نہیں کرسکتے یہ لوگ نہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اورنہ عوام کے بلند معیار کے لیے کام کرتے ہیں بلکہ صرف ان کے لوٹ مار کے مفادات ہیں اس جمہوریت نے عوام کو معاشی بدحالی میں دھکیل دیاہے۔عدلیہ کاسخت احتساب ہی احساس محرومی میں ڈوبے عوام کو انصاف فراہم کرسکتا ہے۔تحریک انصاف کی تمام جدوجہد عوامی حقوق و مفاد کی بحالی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت امریکہ کاایجنڈا پورا کرنے میں مصروف ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کی کرپشن نے عوام کو لاقانونیت دہشت گردی ‘ بے روز گاری اور دیگر بحرانوں کے اندھے کنویں میں دھکیل رکھا ہے۔
ایم اے تبسم نے مزیدکہا کہ ایشین بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان غذائی قلت کے ممالک کی فہرست میں16 نمبرپرآچکاہے پاکستان میں6 کروڑ سے زائد افراد کوایک وقت کی روٹی بھی میسر نہ ہے انہوںنے کہاکہ ایک طرف ملک میں غربت کی یہ صورتحال ہے ، جب کہ دوسری جانب حکومت احتساب بل کے ذریعے کرپشن کوقانونی تحفظ فراہم کررہی ہے صدر وزیراعظم وزراء ایم این ایز کے احتساب بل کے تحت2002 سے قبل تمام کرپشن معاف اوران کے غیرممالک میں موجود اثاثے اورنقدرقم کے بارے میں استشنٰی حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان میں چھ کروڑ سے زائدافراد کوایک وقت کی روٹی میسر نہ ہے جبکہ حکمران اپنی کرپشن کوقانونی تحفظ دینے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہوں نے کہاکہ احتساب بل کے تحت مقدمہ درج ہونے کے90 روز کے اندرتفتیش مکمل نہ ہونے کی صورت میں مقدمہ ختم تصور ہوگا جبکہ اگر سزا ہو بھی جائے توسزا دو سال سے زائد نہ ہوگی انہوں نے کہاکہ ایک غریب ملک کی مفلوک الحا ل عوام کے ساتھ اس سے زیادہ اورکیا مذاق ہوگاکہ ایسا سزایافتہ مجرم سزا یافتہ ہونے کے باوجود اپنی رہائی کے بعدکسی بھی عہدہ کیلئے نااہل نہ ہوگا انہوں نے کہاکہ احتساب بل کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہوگی اورپاکستان تحریک انصاف ایسے کسی بھی بل کی شدید مخالفت کرتی ہے۔