کراچی (جیوڈیسک) سال دو ہزار تیرا کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا۔ قومی ادارہ صحت نے کراچی کے دو سالہ بچے مشرف عثمان میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔ مشرف ولد عثمان میں پولیو وائرس پی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق مشرف کے والدین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔ پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق کچی آبادی ریلوے کالونی بن قاسم ٹاؤن یونین کونسل سے ہے۔
نیا پولیو کیس سامنے آنے پر کراچی کا گزشتہ 14 ماہ سے پولیو فری ہونے کا اعزاز بھی چھن گیا ہے۔ سال دو ہزار باہر میں اٹھاون پولیو کیسز سامنے آئے۔ وفاقی حکومت نے متاثرہ بچے کے گھروں کے قریب خصوصی پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔