نئی دہلی(جیوڈیسک) نئی دہلی پاکستان کے خلاف بھارت کی ون ڈے سیریز میں شکست کے باوجود دو میچز میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا، اس پر بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ بی سی سی آئی نے جیوری کو ہدایت کی تھی کہ وہ دھونی کو میچ آف دی میچ دیں۔ بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں جنید خان کی تباہ کن بولنگ ، ناصر جمشید کی ناقابل شکست سنچری، نتیجہ پاکستان کی جیت۔
لیکن میچ آف دی میچ دھونی۔ تیسرا ون ڈے سعید اجمل کی کیریئر بیسٹ بولنگ، بھارت 167 پر ڈھیر نتیجہ بھارت کی جیت۔ میچ آف دی میچ ایک بار پھر دھونی۔ جبکہ اس میچ میں دھونی نے صرف 36 رنز بنائے اور تو اور مصباح الحق کا کیچ بھی گرا دیا۔ سابق کپتان اور وسیم اکرم نے بھی اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا، لیکن اب بھارتی اخبار نے اس کا بھانڈا پھوڑا دیا۔
اخبار کے مطابق مین آف دی میچ جیوری کے ایک رکن نے بتایا کہ بھارتی کپتان کی پے در پے شکستوں کی وجہ سے ان پر سے دبا کم کرنے کے لئے بورڈ نے ہدایت جاری کیں کہ مین اف دی میچ دھونی کو دیا جائے ، یعنی قوانین کی خلاف ورزی اور مین آف دی میچ کی فکسنگ کر کے پاکستانی کھلاڑیوں کا حق مارا گیا۔