دہری شخصیت کیس، ایم این اے فرح ناز اصفہانی کی رکنیت معطل

Farah Naaz

Farah Naaz

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ نے امریکی شہریت رکھنے پر رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی کی رکنیت معطل کر دی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی غیر ملکی وطن کی تقدیر کا فیصلہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی اسے اسمبلی میں بیٹھنے کا حق ہے۔

پارلیمنٹیرینز کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی، عدالت نے فرح ناز اصفہانی کی یہ درخواست کہ ان کی دوہری شہریت کی وجہ سے ملکی مفادات متاثر نہیں ہوں گے، مسترد کر دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ فرح ناز اصفہانی نے امریکی شہریت کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فوج اور سی ایس ایس کرنے والے تو بغیر اجازت غیر ملکی سے شادی نہیں کر سکتے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی منتخب نمائندہ غیر ملکی شہریت نہیں چھوڑتا تو اسے قومی اہمیت کے معاملات کے فیصلے کرنے کا کوئی حق نہیں عدالت نے رحمان ملک اور زاہد اقبال کو جواب داخل کرانے کے لیے 30 مئی تک مہلت دیدی۔