دہری شہریت سے متعلق درخواست خارج

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد(جیوڈیسک)میں الیکشن کمیشن نے دہری شہریت سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ پٹیشن پنجاب اسمبلی کے پینتیس ارکان اسمبلی کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ کمیشن کے سامنے پچیس ارکان اسمبلی بذات خود جبکہ پانچ کے وکلا پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن کودرخواست دی گئی تھی کہ پنجاب اسمبلی کے پینتیس ارکان کے پاس دہری شہریت ہے، جن میں دو مستعفی ارکان جمیل اشرف اور طاہرعلی جاوید بھی شامل ہیں۔کمیشن نے ان ارکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ارکان نے اس کیس کی سماعت کی۔