کراچی : (جیو ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے عہدوں پر صرف ایک شہریت پاکستانی والے ہی ہونے چاہینے دوہری شہریت والے کو صرف ووٹ کا حق ہونا چاہیے۔
کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے پاکستانی حکومت کے اجازت سے ہورہے ہیں، ہم پہلے دن سے اج تک اس جنگ کے خلاف ہیں اور امریکی عوام بھی اج تحریک انصاف کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اس جنگ کے خلاف ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرداری کے سویز اکاونٹس بچانے کے لئے سپریم کورٹ کے سامنے جب بھی حکومت ائی ہم لانگ مارچ کرینگے، تحریک انصاف چودہ جولائی کو پشاور میں بڑا جلسہ کریگی۔ سمندر پارپاکستانی جو پیسے بھیجتے ہیں وہ ملک کا اثاثہ ہے بیرون ملک رہنے والوں کو ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہئے۔
امریکی سفیر کے بیان کے حوالے سے عمران خان سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کیا، بعد ازاں معروف تجزیہ کار اکرم سہگل کی مشرقی پاکستان جنگ میں قیدی کے حوالے سے لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائیلی علاقوں اور بلوچستان میں سقوط ڈھاکہ جیسے خطر ناک حالا ت پیدا کردئے گئے اورصرف چند نام نہاد لبرل لوگ اس جنگ کے حامی ہیں ،یہ جنگ سول اور ملٹری دونوں کے لئے شدید نقصان دہ ہے۔انہوں نے تاریخ کے یادوں کو زندہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جب مشرقی پاکستان میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا تو انڈیا کو ہرانے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند ہوتے تھے۔