لندن (جیوڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہری شہریت کا بل نومبر میں سینٹ سے پاس کرایا جائے گا، مسلم لیگ (ن) بھی بل کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دے۔ لندن میں انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ اور الیکشن لڑنے کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور مکمل صحت یابی تک ملالہ کے والدین برطانیہ میں رہیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی فون سم کے خاتمے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ جعلی سمیں ایک خطرناک ہتھیار بن چکی ہیں۔