ملتان (جیوڈیسک) شاہی عید گاہ میں حافظ محمد سعید سانحہ پشاور کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جس میں سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کا ملا فضل اللھ کی حوالگی کا مطالبہ درست ہے لیکن دہشتگردی کو ختم کرنے کیلیے امریکہ، انڈیا اور افغانستان سے بھی کھل کر بات کرنا ہو گی جس کیلیے قوم سیاسی اور مذہبی اختلافات بھلا دے۔
حافظ محمد سعید نے کہا کہ حکومت کا پھانسی پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے اسی لیے دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دینے کیلئے چوراہوں میں پھانسی دی جائے۔
اس موقع پر حافظ محمد سعید نے ترکی اور عالم اسلام کے دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان کا صدمہ محسوس کرنے اور زخموں پر مرہم رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔