دہشتگردی کے واقعات پاکستان توڑنے کی سازش ہیں۔ ثروت قادری

Sarwat Ijaz Qadri

Sarwat Ijaz Qadri

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے منصوبے کے تحت پاکستان کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انتہا پسندی دہشتگردی اسی سازش کی کڑیاں ہیں۔
کراچی میں جاں نثاران مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے سنی تحریک کو سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ اس وقت ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے جس کا مقابلہ سنی تحریک کرے گی۔
جلسے سے شاہ تراب الحق نے خطاب میں کہا جو لوگ قیام پاکستان کے مخالف تھے انہیں بڑے عہدے دیے گئے۔ انھوں نے کہا پاکستان اور اسلام کا تحفظ پاکستان بنانے والے ہی کر سکتے ہیں۔