ذوالفقار مرزا آج دبئی میں صدر زرداری کی عیادت کریں گے

zulfiqar mirza

zulfiqar mirza

ذوالفقار مرزا آج دبئی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ صدر زرداری کی عیادت کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا آج دبئی کے اسپتال میں زیر علاج اپنے دیرینہ دوست اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی عیادت کریں گے۔
ذوالفقار مرزا آج لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔ دوسری طرف قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر فیصل کریم کنڈی بھی ہنگامی دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ صدر آصف علی زرداری کی عیادت کریں گے۔