ذوالقرنین حیدر کی ویڈیو ایک ڈرامہ نکلی

Zulqarnain Haider

Zulqarnain Haider

پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) کرکٹر ذوالقرنین حیدر کی جانب سے سماجی ویب سائٹ پر دکھائی جانے والی تشدد کی ویڈیو کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے۔اور بھائیوں میں لڑائی کے زخم نکلے۔ ذوالقرنین حیدر کی جانب سے لاہور کے تھانہ لیاقت آباد میں پانچ جولائی کو درخواست دی گئی جس کے متن کے مطابق ذوالقرنین نے اپنے سوتیلے بھائی سید عقیل رضا کے خلاف تشدد کی بنا کر مقدمہ درج کرانا چاہا۔

درخواست میں ذوالقرنین حیدر کی جانب سے یہ بھی درج تھا کہ اس کی سوتیلی والدہ شاہینہ بی بی کے کہنے پر عقیل رضا نے ان پر تشدد کیا ہے۔ پولیس نے جب ذوالقرنین حیدر کا میڈیکل کرایا تو اس میں کوئی ایسی شدید چوٹ نہ تھی جس کی بنا پر مقدمہ درج کیا جاتا۔ اور گھریلو جھگڑے کا معاملہ صلح کی صورت میں حل ہو گیا۔