ٹینس (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر، نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے تیسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔ پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے جولین راجر سنسناٹی اوپن ڈبلز کا دوسرا رانڈ میچ کھیلیں گے۔امریکی ریاست سنسناٹی میں جاری اے ٹی پی سنگلز کے دوسرے رانڈ میں ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر نے روس کے الیکس بوگمولوو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔
سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ بھی اطالوی حریف اینڈریاس سیپی کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئیادھر اولمپکس چیمپئن برطانوی سٹار اینڈی مرے نے امریکا کے سیم کیوری کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ چار سے شکست دی۔ڈبلز ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے جولین راجرامریکی جیمز بلیک اور سیم کیوری کا مقابلہ کریں گے۔