راجن پور کی حبریں
Posted on January 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
نتشار پھیلانے والی جماعتیں عوام کو گمراہی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں میاں شہباز شریف
راجن پور(حنیف بلوچ سے)نتشار پھیلانے والی جماعتیں عوام کو گمراہی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں اب کوئی بھی جمہوریت پر شب خون نہیں مار سکتا انتخاب کے ذریعے آنے والے لوگ ہی ملکی نظام کو بہتر طریقے سے چلا سکتی ہیں ضلع راجن پور سمیت پنجاب بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے سیلاب متاثرین کوچالیس ہزار روپے فی کس کی امداد 36ہزار خاندانوں میں دی جارہی ہے۔ ایم پی اے مسلم لیگ (ن) عاطف حسین خان مزاری کی خاد م اعلیٰ ریلیف کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب ۔تفصیل کے مطابق ضلع راجن پور اسٹیڈیم میں سیلاب متاثرین کو خاد م اعلیٰ ریلیف کارڈ کی تقسیم کی تقریب رونما ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے 36 ہزار خاندانوں کو چالیس ہزار روپے کی امداد تقسیم کرنی تھی۔ ایم پی اے عاطف حسین مزاری ،ڈاکٹر حفیظ الرحمان دریشک ،حسام خان گورچانی ،خوجہ کلیم الدین کوریجہ اور ڈی سی او غازی امان اللہ نے فرید ائیر بیس پر انکے استقبال کے لئے بھی روانہ ہوئے مگر خراب موسم اور دھند کی وجہ سے ان کا طیارہ لینڈ نہ کرسکاجس کی وجہ سے وہ واپس لاہور چلے گئے ۔ان کے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عاطف حسین مزاری نے سیلاب متاثرین میں خادم اعلیٰ ریلیف کارڈ تقسیم کئے ان کے ساتھ ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک ،حسام خان گورچانی ،ڈی سی او غازی امان اللہ ،و دیگر نے بھی ساتھ دیا اس پہلے انتظامیہ نے انہیں کارڈ کائونٹر کا وزٹ بھی کرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
دوریاں ختم دوستیاں شروع ایم پی اے مسلم لیگ (ن)عاطف حسین مزاری کی کاوشوں سے خون کے رشتے ایک ہوگئے
راجن پور(حنیف بلوچ سے) دوریاں ختم دوستیاں شروع ایم پی اے مسلم لیگ (ن)عاطف حسین مزاری کی کاوشوں سے خون کے رشتے ایک ہوگئے چیف گوپانگ سردار اظہر خان گوپانگ ، ڈاکٹر ارشاد خان گوپانگ ،سردار غلام عباس خان ،سردار طارق خان گوپانگ ،آصف خان گوپانگ ، مظہر خان ،اطہر خان،شاہنواز خان ،ناصر خان اور ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری کے درمیان قرآن مجید پر حلفیہ معاہدہ ہوا جس میں سردار عاطف حسین مزاری نے کہا کہ گوپانگ قبیلے اور برادری کے درمیان خدشات ختم کراتے ہوئے کہا کہ برادری کے مفادات کا احترام کرونگا اورانکی فلاح بہبود اور ترقی کے لئے اہم کردار ادا کروں گا جبکہگوپانگ قبیلہ کی طرف سے سردار اظہر خان گوپانگ ،ڈاکٹر ارشاد خان گوپانگ ،غلام عباس خان گوپانگ ،نے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہماری برادری ہر طرح سے عاطف حسین مزاری کا ساتھ دیں گے اور انہیں سپورٹ کرتے رہیں گے چاہے انکا کسی بھی پارٹی کیساتھ الائینس بنے ہم انہیں ہر فورم پر سپورٹ کریں گے اس موقع پر شاہنواز خان گوپانگ ،ناصر خان گوپانگ،اطہر خان گوپانگ ،مظہر خان گوپانگ،امتیاز خان ،آصف خان ،جب کہ صحافیوں میں اے ڈی عامر ،محمد حسین گوپانگ ،حنیف بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تخت لاہور کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچاسات کروڑ سرائیکی عوام الیکشن میں پرچی کے زریعے قوم پرستوں کو کامیاب بنائیں
راجن پور(حنیف بلوچ سے) تخت لاہور کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچاسات کروڑ سرائیکی عوام الیکشن میں پرچی کے زریعے قوم پرستوں کو کامیاب بنائیں بلکہ ان کے ذریعے چھینے گئے اپنے حقوق واپس لائیں ۔سرائیکستان قومی اتحادوڈیروں اور جاگیرداروں کے مقابلے کے لئے بھرپور تیاری میںہے انشاء اللہ جو پورے جنوبی پنجاب میں کلین سوئیپ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار ایس کیو آئی کے نائب صدر یوتھ ونگ تحصیل راجنپور کے چاند پنوار نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبے پر بننے والا کمیشن ڈھونگ ہے جسے سات کروڑ سرائیکی عوام مسترد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس کیو آئی کے سربراہ خواجہ غلا م فرید کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اس موقع پر شعیب پنوار ،فیاض زاہد گبول ،وقار پنوار ،سردار خان لنڈ ،محمد حسین گوپانگ و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماجی کارکن رانا خورشید کے پوتے کی سنت پر شہر کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی
راجن پور(حنیف بلوچ سے) سماجی کارکن رانا خورشید کے پوتے کی سنت پر شہر کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بتفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ کی نامور شخصیت مسلم لیگ (ن) کے کارکن رانا خورشید احمد کے پوتے کے ختنے کی دعوت پر شہر بھر کی معززین سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ان کے پوتے کو تحائف پیش کئے۔