راجہ انور مرحوم ایک اچھے انسان دوست تھے انکی خدمات قابل قدرہیں :چوہدری حق نواز

بھمبر : راجہ انور مرحوم ایک اچھے انسان دوست تھے بھمبر کیلئے انکی سیاسی و سماجی خدمات قابل قدرہیں بھمبر کے نوجوانوں کیلئے صحت مندسر گر میوں کو زندہ رکھنے پر بھمبر کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں بھمبر کے اندر صحت مندانہ ، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کیلئے میں ہمیشہ بھمبر کے نوجوانوں کیساتھ تعاون کرتا رہوں گا ان خیالات کا اظہار سائوتھ افریقہ کی معروف کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے گذشتہ روز پائلٹ ہائی سکول گرائونڈ میں پہلے راجہ انور مرحوم ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھمبر کے نوجوان بھی باصلاحیت ہیں دیگر شعبوں کی ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی نوجوانوں کو بھمبر کا نام روشن کرنا ہو گا نوجوان نسل کو منشیات اور اخلاقی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے بھمبر کے گرائونڈ کو آباد کرنا ہو گا گرائونڈ کو آباد کرنے اور بھمبر کے اندر مثبت تعمیری اور صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے میرا نوجوان نسل کو ہمیشہ تعاون حاصل رہے گا بھمبر کے صاحب حیثیت حضرات کو نوجوان نسل کو اچھے کاموں کی طرف راغب کرنے کیلئے ان کو مالی اور اخلاقی طور پر سپورٹ کرنا ہو گا مہان خصوصی چوہدری حق نوا ز نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 70ہزار نقد ونر ٹیم کیلئے 10ہزار نقد اور رنر اپ ٹیم کیلئے 8ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا مہمان خصوصی چوہدری حق نواز ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف ،مسلم یوتھ بورڈ کے وائس چیئرمین مظہر جرال اور چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے فائنل تقریب کے موقع پر گرائونڈ آمد پر مہمان خصوصی چوہدری حق نواز اور ان کے ساتھیوں کو نوجوانوں نے سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے جلوس کیساتھ بازار کا چکر لگانے کے بعد گرائونڈ لایا جہاںمہمان خصوصی کا نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا مہمان خصوصی اور دیگر مہمان گرامی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اس موقع پر آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔