راجہ فارو ق حیدر ،چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ نو ن صدر جماعت راجہ فارو ق حیدر ،چوہدری طارق فاروق اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے مسلم لیگ کے قائدین عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ہوئے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرر ہے ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ نون سٹی بھمبر وارڈ نمبر 1کے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے کیاا نہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ہی عوام کی ترجمان جماعت ہے پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کیا ہے مہنگائی ،کرپشن ،بے روزگاری ،لاقانونیت اور صوبوں کی تقسیم علاقائی اور لسانی فسادات کو پروان چڑھایا ہے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

عوام پیپلز پارٹی کی حکومت ست سخت نالاں ہیں پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر صرف اور صرف مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرر ہی ہے اور عوام کو درپیش مسائل کو ایوانوں کے اندر اجاگر کرر ہی ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ مکمل طور پر متحد ہے اس میں اختلافات کی باتیں کرنے والے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔