راجہ ناصر عباس جعفری کا گزشتہ روز کلیوال سیداں گجرات میں اجتماع سے خطاب
Posted on October 18, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)شعور اور بیداری امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے مجلس وحدت مسلمین ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ روز کلیوال سیداں گجرات میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت مسائل کی دلدل میں ڈوب چکا ہے ہر پارٹی ،ہر ادارہ بلکہ ہ شخص اس ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے جس ملک کو ہر شخص کھانے والا ہو وہ ملک ترقی کیا کرے گا ۔
ایسے میں امت مسلہ کے ہر فرد کو فکری طور پر بیدار ہو نا چاہیے اور ملک و مذہب کے خلاف ہو والی سازشوں کو سمجھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد تما م داخلی اور خارجی دشمنوں کو اپنے ارادوں میں ناکام بنا سکتا ہے لہذٰا ہمیں اتحاد کے ساتھ آگاہا نہ طور پر بھرپور جدوجہد کا آغاز کر دینا چاہیے تا کہ ملک پاکستان اور اسلام کی آبرو کو بچایا جا سکے۔