چیمپئنز لیگ(جیوڈیسک)چیمپئنز لیگ میں چیلسی کلب کی ناقص کارکردگی پر انتظامیہ نے روبرٹو ڈی میٹیو کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا تھا، کلب کو رواں ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔
ایک بار لیگ کا چیمپئن بنانے والے منیجر کی کلب نوکری رواں سیزن میں دائو پر لگی ہوئی تھی۔ گروپ لیول میں چیلسی کلب کو اطالوی کلب سے میچ ہارنا پڑا تھا۔ اطالوی کلب اگر شاختار ڈونیسک کے خلاف اپنا اگلا میچ برابری پر بھی ختم کر لیتا ہے تو وہ گروپ ای سے کوالیفائی کر لے گا۔ جیت کی صورت میں بھی چیلسی کی ٹیم باہر ہو جائے گی۔ ڑووینٹوس کی شکست ہی چیلسی کے لیے کامیابی کی ضامن ہو سکتی ہے۔