ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دیکر آسٹریلین اوپن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ میلبرن میں جاری آسٹریلین اوپن مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے دلچسپ مقابلے کے بعد راجر فیڈرر کو تین ایک سے زیر کیا۔ پہلا سیٹ فیڈرر نے سات چھ سے جیتا۔ بقیہ سیٹس میں نڈال نے چھ دو،سات چھ اور چھ چار سے فاتح رہ کر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن نواک یوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے مدمقابل ہونگے۔