راولپنڈی: امام بارگاہ کے نزدیک خودکش دھماکا، 3 جاں بحق، 8 زخمی

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے علاقے گریسی لین میں امام بارگاہ کے نزدیک خودکش دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق امام بارگاہ سے جلوس برآمد ہو رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔

دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، امدادی ٹیمیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد اور پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔