راولپنڈی(جیوڈیسک)راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں دم گھٹنے سے تین مزدور جاں بحق ہوگئے۔۔واقعہ کمرے میں گیس بھرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان میں پانچ مزدور سردی سے بچنے کے لئے کمرے میں کوئلہ جلا کر سوئے۔ رات گئے کمرے میں گیس بھرنے سے پانچوں بے ہوش ہوگئے جن میں سے تین مزدور ارشد،علی کامل اور شہزاد نے دم توڑ دیا جاں بحق تینوں افراد کا تعلق لاہور گوجرانوالہ اور کراچی سے ہے۔
دو مزدوروں کو بے ہوشی حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کیمطابق بے ہوش ہونیوالے محمد ارشاد اور لیاقت حسین کی حالت تشوشناک ہے۔گیس سے متاثرہ تمام افراد فرنیچر کا کام کر تے تھے۔