بالی وڈ بادشاہ کی فلم را ون نے دنیا بھر میں باکس آفس پر کا م یابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ ڈیڑھ ارب کی لاگت سے بننے والی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ایک سو ستر کروڑ کا بزنس کر ڈالا۔ بھارت کی مہنگی ترین سائنس فکشن فلم میں جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال کیا گیا ہے۔ دیوالی پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی وڈ فلم کا ریکارڈ بنانے والی راون کی کام یابی پر شاہ رخ بہت خوش ہیں۔ سماجی ویب سائٹ پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیرو کبھی زیرو کو نہیں گنتا لیکن وہ اتنے سارے زیروز حاصل کر کے ہوا میں اڑ رہے ہیں۔