ربیع الائول کی آمد آمد کے سلسلہ میں گزشتہ روز جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) ربیع الائول کی آمد آمد کے سلسلہ میں گزشتہ روز جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت نے کی۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، خاور بشیر بٹ ، عمر شریف قادری ، پیر سید حسن شاہ و دیگر موجود تھے ، اس موقع پر ربیع الائول کے انتظامات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اور اہم فیصلے کیے گئے۔