رجسٹرار سپریم کورٹ پی اے سی میں پیش ہونے کے پابند : عرفان قادر

Irfan Qadir

Irfan Qadir

اسلام آباد (جیوڈیسک) اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ ماضی میں رجسٹرار کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں، کمیٹی نے سپریم کورٹ کے حسابات کا جائزہ لینا ہے ججز کے ضابطہ اخلاق کا نہیں۔ اسلام آباد اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا پبلک اکانٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے گریز ناقابل فہم ہے۔

ماضی میں بھی رجسٹرار پی اے سی میں پیش ہوتے رہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حسابات صاف و شفاف اور کسی شک وشبہ سے بالاتر ہونا چاہیے۔

پی اے سی کا مقصد سپریم کورٹ کے اخراجات کی تفصیلات کا جائزہ لینا ہے نہ کہ ججز کی کنڈیکٹ کا لہذا رجسٹرار سپریم کورٹ پی اے سی کی روبرو پیش ہونے کے پابند ہیں۔ پی اے سی کے سامنے پیش ہونے سے عدلیہ کی آزادی پر حرف نہیں آتا۔ رجسٹرار کا پبلک اکانٹس کمیٹی کے روبرو پیش ہونے سے گریز ناقابل فہم ہے۔