رحمان ملک سے راجہ پرویز اشرف کی ملاقات

Meeting

Meeting

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سمندر پار پاکستانیوں کے نادرہ، پاسپورٹ اور انہیں ووٹ کا حق دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی رقوم قانونی چینلز کے ذریعے پاکستان بھجوائیں۔ راجہ پرویز اشرف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر رحمان ملک کا شکریہ ادا کیا۔