پاکستان : (جیو ڈیسک) نوے کی دہائی میں سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کرنے کے کیس میں سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے اپنا بیان سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ رقوم کی تقسیم سے میرا اور فوج کا کوئی تعلق نہیں صرف اسد درانی کا ہاتھ ہے۔
اس وقت کے آئی ایس آئی کے چیف میرے ماتحت نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی حکم پر رقم فوج نہیں آئی ایس آئی کے اکانٹ میں آئی تھی اس حوالے سے وہ میرے تابع نہیں تھی۔