اسلام آباد(جیوڈیسک)رمشا مسیح کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں پیش کردیا. ڈسٹرکٹ اٹارنی نے چالان پر اختلافی نوٹ تحریرکیا۔
رمشا مسیح کیس کے تفتیشی افسرکی جانب سے آج کیس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا جس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اپنا اختلافی نوٹ عدالت میں جمع کروایا۔ سول جج اسلام آباد نے مقدمے کی مزید کارروائی کیلئے چالان کا ریکارڈ سیشن جج کو بھجوا دیا۔