اسلام آباد : (جیو ڈیسک) حکومت آئندہ تین ماہ میں بجلی کے بحران میں خاطر خواہ کمی کرلے گی اور آئندہ چند روز میں 3 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کر لی جائے گی ۔
یہ بات وزیر پانی و بجلی احمد مختار نے ایک پریس کانفرنس کے د وران کہی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے وزارت خزانہ نے 9 ارب روپے جاری کردئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل واجب الادا بل 378 اب روپے ہیں جن میں سرکاری اداروں نے 212 ارب روپے اور بجی شعبے نے166 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے اپنے 15 ارب روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا پھر ناراض ہو کر پیسے روک دئے تو ان کو بجلی کی سپلائی بھی کم ہو گئی لیکن اب ایسا نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاوس اور ایوان صدر کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنا ان کا حق ہے اور باقی علاقوں میں8 گھنٹے شہری اور12گھنٹے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو گی اور محکموں میں اثرو رسوخ استعمال کروا کر لوڈ شیڈنگ کم کروا لیتے ہیں اور رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ اضافی گیس بجلی کے پلانٹس کو دی جا رہی ہے اور آنئدہ چند روز میں تربیلا ڈیم میں بھی بجلی کی پیداوار بہتر ہو جائے گی۔ اس وقت ملک میں پیداوار10500 میگا واٹ ہے اور مانگ 17500ہے جبکہ ہدف یہ ہے کہ پیداوار کو13500تک لے جایا جائے۔