رمضان کی آمد سے پہلے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

Vegetables

Vegetables

کراچی : (جیو ڈیسک)رمضان کی آمد سے ایک ہفتہ پہلے ہی کراچی کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہاں کے مطابق اس وقت سوائے آلو کے تمام سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس میں پالک ، بھنڈی ، شملہ مرچ ۔ کریلہ اور ٹماٹر شامل ہیں۔

حاجی شاہجہان کے مطابق سحراور افطار میں کثرت سے استعمال ہونے والے ٹماٹر کی ہول سیل قیمت پندرہ روپے سے بڑھ کر پچیس روپے فی کلو ،پالک کی قیمت چھ روپے سے بڑھ کر بارہ روپے بھنڈی کی قیمت پچیس روپے سے بڑھ کر چالیس روہے جب کہ پیاز کی قیمت میں بھی دس روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

حاجی شاہجہان نے مزید کہا کہ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سبزیوں کی قمیتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔