ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ساتھی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے متعلق بیان پر شرمندگی کا اظہار کر دیا۔
بالی ووڈاسٹار رنبیر کپور اور ایشوریارائے بچن کے بوس و کنار کے مناظرپر بچن خاندان نے فلم ہدایتکار سے مناظر کو ہٹانے کی اپیل کی تھی لیکن کرن جوہر کی جانب سے فلم سے مناظر کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا جب کہ جیا بچن نے بھی بہو کا نام لیے بغیر ہی شدید تنقید کی تھی لیکن رنبیر کپور نے بوس وکنار کے مناظر پرمزاح سے بھرپور بیان دیا تھا جس پر اب انہوں نے شرمندگی کا اظہار کر دیا ہے۔
رنبیر کپور نے ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے متعلق موقع پر چوکا مارنے والے بیان پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یشوریارائے بہترین و باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم میں اہم کردارادا کیا جب کہ میں ہمیشہ ان کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا ہے لہٰذا میں کسی صورت ان کی توہین نہیں کرسکتا اور ان سے متعلق میرے بیان کو ریڈیو چینل کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنبیر کپور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے متعلق سوچا کہ پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا اسی لیے موقع پر چوکا مار دیا۔