رنبیر کپور اب کشور کمار بنیں گے

Ranbir Kapoor

Ranbir Kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک)فلم “برفی” کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اب کشور کمار بنیں گے۔ ہدایتکار انوراگ باسو نے لیجنڈری گلوکار اور اداکار کشور کمار کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کے ہیرو برفی بوائے رنبیر کپور کے علاوہ بھلا اور کون ہو سکتا ہے۔ انوراگ باسو کا کہنا ہے رنبیر کپور ہی لیجنڈری گلوکار کشور کا کردار خوبی سے نبھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے برفی کے بعد سے وہ اسی فلم پر کام کرتے رہے ہیں اب اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور وہ بہت جلد اس فلم کا اعلان کریں گے۔ رنبیرکپور نے فلم کا آئیڈیا سنتے ہی کام کرنے کی حامی بھر لی۔ کہتے ہیں برفی کے بعد وہ ایک اور کامیاب فلم دے کر فلم نگری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتے ہیں۔