روئی کی پیداوار میں سات فیصد اضافہ

Cotton

Cotton

سندھ(جیوڈیسک)ملک میں روئی کی پیداوار میں سات فیصد اضافہ ہوگیا۔پی سی جی اے کے مطابق پندرہ نومبر کو روئی کی پیداوار پچاسی لاکھ انیس ہزار بیلز رہی۔

سندھ کی پیداوار اڑتالیس فیصد اضافے سے ستائیس لاکھ چھیانوے ہزار بیلز رہی۔ گزشتہ سیزن میں سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل متاثر ہوئی تھی۔ رواں سیزن کے دوران پنجاب میں اضافی بارشوں نے فصل کو نقصان پہنچایا۔ پنجاب کی پیداوار چھ فیصد کمی سے ستاون لاکھ بیلز رہی۔