روس کے الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیاہے، الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم پیوٹن کی یونائیٹڈ پارٹی نے انچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے ہیں روسی الیکشن کمیشن کے سربراہ نے ماسکو میں اعلان کیا کہ تین کروڑ چوبیس لاکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ نتائج کے مطابق وزیراعظم ولادی میر پیوٹن کی یونائیٹڈ پارٹی نے انچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات کے نتائج میں دھاندلی کی گئی ہے اور یونائیٹڈ پارٹی کی کامیابی کی شرح کو غلط طور پر پیش کیاگیا ہے۔