روس (جیوڈیسک)ماسکو روس کے جزیرہ نما کا مچتکا میں واقع آتش فشاں کے لاوا اگلنے کا سلسلہ گزشتہ سال نومبر سے جاری ہے۔
اس کی تازہ ترین ویڈیو میں پگھلے لاوے کا دریا بہتا نظرآ رہا ہے جبکہ گیس اور راکھ کے بادل بھی فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔ آتش فشاں کے شرارے سو میٹر کی بلندی تک پہنچ رہے ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لاوے اور گیس سے قریبی رہائشی علاقوں کو فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں۔