روس کے انتخابات میں دھاندلی کے الزام اور مظاہروں کے بعد روسی صدردی متری میدی دیف نے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انتخابات کے بعد ایک ہفتے سے روس میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مبصر اور امریکا نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ولادی میر پیوٹن کی پارٹی یونائیٹڈ رشیا کی اکثریت حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ روسی صدر نے کہا کہ کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی شکایات ملی ہے جہاں گنتی دوبارہ ہوگی۔ مگر مظاہرین کا کہنا ہے چند پولنگ اسٹیشنز پر گنتی سے ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوگا۔ انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے چوبیس دسمبر کو بڑا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔