روس میں تیارکردہ ایٹمی آبدوز کو بھارتی بحریہ میں شامل کر دیا گیا

indian nuclear submarine

indian nuclear submarine

روس : (جیو ڈیسک)روس میں تیارکردہ ایٹمی آبدوز کو بھارتی بحریہ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وشاکا پٹنم میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیر دفاع اے کے انتھونی نے ایٹمی آبدوزآئی این ایس چکرا بھارتی بحریہ کے حوالے کی جبکہ دوسری ایٹمی آبدوز آئی این ایس آریہانت بھی جلد بھارتی بحریہ میں شامل کر لی جائے گی۔

ایٹمی آبدوز سمندرمیں چھ سومیٹر گہرائی میں رہ کر تیس ناٹیکل میل کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے اور سو دن تک زیر آب رہ سکتی ہے، آبدوز کا عملہ تہتر افراد پر مشتمل ہے۔ آبدوز پر نصب نیوکلئیر بلیسٹک میزائل سات سو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت نے دو ہزار چار میں روس سے ایٹمی آبدوز کرائے پر حاصل کرنے کے لئے نو سو ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا۔