روس : (جیو ڈیسک) روس میں حالیہ سیلاب سے کم از کم ایک سو پچاس افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، کئی شہروں میں سیلاب کے بعد کی صورتحال بھی گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔
صدر ولادیمیر پیوٹن نے سیلاب کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ صدر پیوٹن نے، جنھیں سیلاب زدہ علاقوں میں تاخیر سے پہنچنے پر کافی تنقید کا سامنا ہے، سیلاب سیمتاثرہ افراد کے لیے امداد کا وعدہ کیا ہے۔ صدر پیوٹن نے آج کے روز کو سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کا یوم سوگ قرار دیا ہے۔