سویت یونین کے سابق صدر میخائل گوربا چوف نے کہا ہے کہ روس میں پورے نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ولادی میر پیوٹن میں تبدیلی کی صلاحیت نہیں ہے۔
روسی دارالحکومت ماسکو کی انٹرنیشنل یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے گوربا چوف نے کہاکہ روسی پارلیمنٹ کا ایوان زیرین ڈوما انتخابات کے بعد مکمل طور پر تبدیل ہوچکاہے۔ اور ہو سکتا ہے کہ ایوان پیوٹن کے پالیسیوں سے اتفاق نہ کرے۔ اب پوٹن اور ان کے ساتھی اکیلے رہ جائیں گے۔ اور وہ نظام میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لا سکتے۔
گوربا چوف نے پہلی صدارتی مدت میں ولادی میر پیوٹن کی بھرپور حمایت کی تھی۔ لیکن اب ان کا کہناہے کہ پیوٹن نے ابتدا میں کچھ اچھے کام کئے۔ اور اب ان میں مزید کچھ کرنے کی توانائی نہیں ہے۔