روس نے بھی نیٹو کی سپلائی لائن بند کرنے کی دھمکی دے دی

Russia

Russia

روس نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے مشرقی یورپ میں اپنے میزائل دفاعی نظام سے متعلق ماسکو کی تشویش دور نہ کی تو ناٹو کی سپلائی لائن بند کردی جائے گی۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے لیے روسی سفیر دمتری روگوزن نے کہا کہ یورپ کے لیے امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب سے روس کے تحفظات میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر نیٹو نے اس حوالے سے کوئی مناسب جواب نہ دیا تو روس اپنی سرزمین سے افغانستان میں تعاون کیحوالیسینظرثانی کرے گا۔ روس کی جانب سے دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ناٹو کو پاکستان سے سپلائی لائن معطل ہے۔