روس نے وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کو نو آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ (سی آئی ایس) میں ادغام کی دعوت دیدی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دوشنبے یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے تاجکستان کو اتحاد میں شمولیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ روس وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کے ساتھ کسٹمز یونین اور مشترکہ اقتصادی امور کے حوالے سے ادغام کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسٹمز اور اکنامک یونین میں شمولیت سے تاجکستان کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ روس، قزاخستان اور بیلا روس کے مابین 2010 میں کسٹم یونین قائم ہو چکی ہے۔