کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری انٹر نیشنل کی ہدایت پر خواندگی بڑھانے کے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے روٹری کلب کراچی کریک نے گورنمنٹ اسکول با با جزیرے کے طلباء و طالبات کے لئے ایک مکمل کمپیوٹر لیب عطیہ کردیا جس میں 10ڈیسک ،کرسیاں اور LEDاور 10عدد کمپیوٹر اور اساتذہ کے لئے ایک لیپ ٹاپ شامل ہے ،روٹری انٹر نیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے اسے روٹری کلب کراچی کریک کا فروغ علم کے لئے ایک مثالی کارنامہ قرار دیا۔
اس موقع پر روٹری ممبران اور نیوی لیگ ممبران اور فیکلٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر روٹری کلب کراچی کریک لیٹریسی کورس میں اول اور دوئم پوزیشن حاصل کلرنے والی طالبات کو کیش ایوارڈ سے نوازا گیااس موقع پر مقررین نے کہاکہ روٹری کلبوں کی تمام سرگرمیوں کے پیچھے گورنر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کی متحر ک شخصیت رہی ہے جو کہ ہمیشہ پسماندگی کے خاتمے اور غریب اور مفلوک الحال لوگوں کو فائدہ پہنچا نے کے لئے متعدد نئے پروجیکٹس کے حوالے سے تجاویز دیتے رہتے ہیں۔