گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا کہ گزشتہ ماہ ستر کروڑ ڈالر کے درآمدی تیل کی ادائیگی کی وجہ سے روپیہ دبا کا شکار اور تاریخ کی کم ترین سطح پر موجود ہے تاہم جلد ہی صورتحال پر قابو پالیں گے ۔ کراچی میں مائیکرو فنائنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر دبا کا شکار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ رسک مینجمنٹ اورمنی لانڈرنگ کے باعث ٹیلی کام لیڈ ماڈل متعارف نہیں کراسکے ہیں ۔بینکوں کو شامل کئے بغیر ٹیلی بینکنگ لیڈ ماڈل قابل بھروسہ نہیں ہوسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی باون فیصد بالغ آبادی بینکاری نظام سے دورجبکہ بتیس فیصد آبادی کا انحصار غیر روایتی بینکاری پر ہے۔