روپے کی پٹائی جاری، ڈالر سینچری بنانے کے لئے بے چین

dollar

dollar

کراچی : (جیو ڈیسک) روپے کی قدر میں کمی کا سلسہ بدستور برقرار ہے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر چورانوے روپے پیتالیس پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہو ا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی یہ چھیانوے روپے پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آئی ایم ایف کے قرض کی قسط کی ادایئگی اور درآمدی بل میں مستقل اضافے کے باعث روپے کی قدر میں گراوٹ جاری ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یورو زون کے بحران کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سیاب سرمایہ کار ڈالر میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی درآمدکنندگان کی جانب سے بھی ڈالر کی خریداری میں تیزی دیکھی جارہی ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈالر سو روپے کی سطح پر پہنچ سکتا ہے۔