لاہور میں ریلوے کو دس لاکھ لٹر ڈیزل مل گیا ہے جس کے بعد دوروز قبل برانچ لائنوں پر بند کی جانے والی پسنجر ٹرینوں کو بحال کردیا گیا ہے۔ دوروزقبل ڈیزل ختم ہونے پر لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی دس پسنجر ٹرینوں کو تاحکم ثانی منسوخ کردیا گیا تھا جن میں بدرایکسپریس، راوی ایکسپریس، سرگودھا ایکسپریس، غوری ایکسپریس، ریل کار، با ٹرین، لاثانی ایکسپریس قابل ذکر ہیں۔ پی ایس او کی جانب سے آج صبح دس لاکھ لٹر ڈیزل لاہور ڈویژن کے ذخائر میں پہنچ گیا جس پر منسوخ کی جانے والی تمام پسنجر ٹرینیں بحال ہوگئیں ہیں۔