رینٹل پاور کیس میں عدالت نے چیئرمین نیب کو وکیل کرنے کے لئے سات دن کی مہلت دے دی۔ نیب کی لارجر بینچ تشکیل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔
رینٹل پاور کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں ہوئی۔رینٹل پاورعملدرآمد کیس کے لئے لارجر بینچ تشکیل دیئے جانے کی نیب کی درخواست مسترد کردی گئی۔ چیف جسٹس ریمارکس دیئے کہ کیس کا فیصلہ بھی تین رکنی بینچ نے دیا تھا۔عملدرآمد کیس کا فیصلہ بھی یہی بینچ سنے گا۔
عدالت نے چیئرمین نیب کو سات دن کے اندر وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ کیس سے متعلق باقی معاملات بھی اگلی سماعت پر سنیں گے۔کیس کی سماعت بارہ فروی تک ملتوی کر دی گئی۔