زرمبادلہ کے ذخائر میں چھیاسٹھ لاکھ ڈالرز کا اضافہ

dollars

dollars

سٹیٹ بینک(جیوڈیسک)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں یکم سے سات ستمبر کے دوران چھیاسٹھ لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس اضافے کے سبب سات ستمبر کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چودہ ارب بیاسی کروڑ چوڑاسی لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر تین کروڑ اکاسی لاکھ ڈالر اضافے سے دس ارب ترالیس کروڑ ڈالر ہوگئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کمی کے بعد چار ارب انتالیس کروڑ ڈالر ہوگئے۔